راودلشاد:میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پرتشدد کا واقعہ، صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ دارن کے خلاف کارروائی کی جائے گی،فنکار برادری پر اس طرح تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔