ویب ڈیسک:سینئر وزیرسندھ حکومت شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم دھریندر(dhurandhar) پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم ’’میرا لیاری‘‘ لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی۔فلم میں امن، خوش حالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔
Indian movie Dhurandhar is yet another example of negative propaganda by the Indian film industry against Pakistan, especially targeting Lyari. Lyari is not violence—it is culture, peace, talent, and resilience. Next month Mera Lyari will release, showing the true face of Lyari:… pic.twitter.com/v2FsVMfWsB
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 13, 2025
دوسری جانب سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی ووڈ فلم دھریندر میں اپنے شوہر کے کردار کی منفی عکاسی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم سازوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ فلم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو شامل کیا گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف میرے شوہر کی خدمات کی غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
نورین نے سوال اٹھایا کہ فلم میں لیاری کے علاقے کو کیوں منتخب کیا گیا اور رحمان ڈکیت کے کردار کو کیوں بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے، جبکہ ان کے مطابق اصل میں چوہدری اسلم نے خطرناک دہشت گردوں کے خلاف اپنی زندگی وقف کی۔