ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 5.0 شدت کا زلزلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا، انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔