ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،مزیدمہنگا

gold
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 70 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 800 روپے جب کہ دس گرام قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 519 روپے ہوگئی۔