جائیداد کے تنازعے پر چچا زاد بھائی نے کزن کی جان لے لی

Murder on property dispute
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) خون سفید ہو گیا،برانڈتھ روڈ پر جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق برانڈتھ روڈ پر واقع چائینہ سنٹر میں عاصم نامی ملزم نے پراپرٹی کے تنازع پر اپنے کزن کو قتل کردیا،ملزم عاصم نے فائرنگ کی تو گولی 47 سالہ یوسف کے سینے پر جا لگی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔مقتول یوسف کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عاصم اور اسکے بھائیوں نے میرے شوہر کی جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے، پہلے بھی اسی تنازع پر جان لیوا حملہ کرچکے ہیں مگر آج انہوں نے میرے شوہر کو قتل کردیا۔ خاتون نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔