ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس، گھر میں گھس کر دو لڑکیوں کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

DHA Lahore women rape
کیپشن: Girls Rape
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈیفنس سی میں دو لڑکیوں کیساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ، تین ملزموں نے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے زیادتی کی، ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوملزم فرار ہو گئے۔

معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے نہ صرف معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں بلکہ ان کے والدین بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس سی میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزموں نے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے زیادتی کی، ایک ملزم کو موقع سے گرفتار جبکہ دو فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی نورین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تین ملزموں نے زیادتی کے بعد تین موبائل اور  45 ہزار روپے چھین لیے۔ پکڑے گئے ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کراکے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

شہر بھی خواتین کے لئےغیر محفوظ شہر  بنتا جارہا ہے،خواتین کو قتل کرنے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں، کہیں قتل کر کے لاشیں بوریوں میں پھینک دی جاتی ہیں تو کہیں جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے ہیں۔