ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خریدار چکرا گئے

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خریدار چکرا گئے
کیپشن: City42 - Gold Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ): ڈالر کی پرواز کے اثرات صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 1525 روپے بڑھ کر سونا 54 ہزار 650 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعہ سے جمعرات کے روز تک سونا 1525 روپے بڑھ گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 54600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا بھی پہلی مرتبہ 50000 کی حد عبور کر گیا۔ اسی طرح اکیس قیراط سونے کی قیمت 47643 روپے ہوگئی ہے۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت مزید بڑھی تو سونے کی قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔