ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی سکواڈ پر حملہ، 6 اہلکار زخمی

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی سکواڈ پر حملہ، 6 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مستونگ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ سے 6 اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب وزیر داخلہ بلوچستان کا سیکیورٹی سکواڈ قلات سے کوئٹہ کی طرف جا رہا تھا مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور حملے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مستونگ کا بزدلانہ حملہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔