سٹی 42: پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِنا لیپل نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں جرمن سفیر نے کہا کہ یومِ آزادی آزادی، عزم اور امید کی علامت ہے اور یہ دن ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا۔
اِنا لیپل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا دیرینہ دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، معاشی ترقی، موسمیاتی تحفظ اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون جاری ہے۔
جرمن سفیر نے پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہو۔
اِنا لیپل نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: پاکستان زندہ باد۔ ????????