ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل: پاکستانی سفارتخانے میں 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب

کابل: پاکستانی سفارتخانے میں 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کا 80واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے اور پروقار انداز میں منایا گیا۔

پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر عبیدالرحمان نظامانی نے بانیانِ پاکستان کی بے مثال جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ علاقائی تعاون، امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں، پاکستانی پروفیشنلز اور افغانستان میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی۔