سٹی 42: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات: یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان، برطانیہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ۔
اسحاق ڈار نے پاکستان، برطانیہ میں مسلسل اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی ۔
علاقائی و عالمی صورتحال بھی اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں زیر بحث رہی ۔اسحاق ڈار نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر فریقین کی جانب سے مکمل عملدرآمد ضروری ہے،زیر التوا مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے،
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی یوم آزادی پر دلی مبارکباد دی