ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی کا جوش، لاہور کالج میں باسکٹ بال اور والی بال کے دلچسپ مقابلے

جشنِ آزادی کا جوش، لاہور کالج میں باسکٹ بال اور والی بال کے دلچسپ مقابلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر: جشنِ آزادی کی خوشیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں باسکٹ بال اور والی بال کے دلچسپ میچز میں سابق طالبات اور موجودہ طالبات کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

باسکٹ بال کے مقابلے میں سابق طالبات پر مشتمل ایلومنائی ٹیم نے موجودہ طالبات کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ والی بال کے میچ میں موجودہ طالبات نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلومنائی ٹیم کو مات دے دی۔

کھیلوں کے مقابلوں میں چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس رانا منان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار، شاہد پرویز اور عابد وحید خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں طالبات نے کھیلوں کے ذریعے جشنِ آزادی کے قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔