ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم لیوی سے ہدف سے 100 ارب روپے زائد وصولی

پیٹرولیم لیوی سے ہدف سے 100 ارب روپے زائد وصولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مالی سال 26-2025 کے دوران ملک میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی ہے، کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی لیوی سے الگ وصولی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپےکا اضافہ ہوا، پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریبا 100 ارب روپے زیادہ رہی،گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے 21 ارب روپے زیادہ رہی، مالی سال 26-2025 کے لیے آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 26-2025 میں 1468ارب روپےمقرر تھا۔
مالی سال 25-2024  میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب21 کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19ارب روپے تھی،23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 80 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر77روپے28 پیسے فی لیٹرفی لیٹر پیٹرولیم لیوی  وصول کی جارہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر 5،5 روپےفی لیٹر کےحساب سےکلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے۔