ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون کا مسلسل استعمال ؛بھارتی اداکارہ کوسرجری کرواناپڑگئی

موبائل فون کا مسلسل استعمال ؛بھارتی اداکارہ کوسرجری کرواناپڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موبائل فون کے مسلسل استعمال کے باعث بھارتی اداکارہ کو گردن کی سرجری کرواناپڑگئی۔
بھارتی اداکارہ شکیلہ بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کے مسلسل استعمال سے ان کی صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے اور انہیں گردن کی سرجری کرانا پڑی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کی پلے گرل جیسی فلموں میں میں اداکاری کرنےوالی اداکارہ شکیلہ نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں گردن کی سرجری کے مشکل عمل سے گزرنا پڑا ہے کیونکہ کئی برس تک موبائل فون پر طویل وقت گزارنے کی عادت کے باعث ان کی صحت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے تھے۔
اداکارہ شکیلہ نے اعتراف کیا کہ موبائل گیمز کھیلنے اور گھنٹوں ویڈیوز دیکھنے کی عادت کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی،انہوں نے دوسروں کو ایسی غلطی سے بچنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ اس سرجری میں ان کے 3 لاکھ بھارتی روپے خرچ ہوئے جبکہ وہ اس وقت مکمل طور پر صحت یاب نہیں اور انہیں بستر سے اٹھنے اور کھانے پینے میں بھی مدد درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بستر پر ایک کروٹ کے بل لیٹ کر مسلسل چارچار گھنٹے تک موبائل پر گیمز کھیلا کرتی تھیں اور صرف چائے یا کافی پینے کے لیے ہی اٹھتی تھیں، چائے پینے کے بعد دوبارہ آکر وہ وہی گیم کھیلنا شروع کردیتی تھیں، گیم کے بعد وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے میں بھی کئی گھنٹے گزار دیتی تھیں، غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے اور موبائل فون کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ان کی گردن کی اہم رگیں متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں بالآخر انہیں سرجری کے مشکل مرحلے سے گزرناپڑا۔

 شکیلہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے بچے موبائل فون پر کتنا وقت گزارتے ہیں، فون صرف ضروری کاموں کے لیے استعمال کریں، غیر ضروری ویڈیوز دیکھنے سے گریز کریں اور صرف مفید ویڈیوز دیکھیں ورنہ آپ کے 3 لاکھ روپے خرچ ہوجائیں گے اور ناقابل برداشت درد بھی سہنا پڑے گا۔

Ansa Awais

Content Writer