سٹی42: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے پروگرام کے دوران کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر وینا ملک کو شدیدتنقید کا نشانہ بنادیا۔
پاکستانی شوبز کی باصلاحیت اداکاراہ وینا ملک حالیہ دنوں میں متعدد متنازع ویڈیوز کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں وہ کم عمر لڑکوں کے ساتھ بولڈ ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ ان کے اور متھیرا کے درمیان ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں ذو معنی گفتگو پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. ان کے موجودہ منیجر کے ساتھ مبینہ معاشقے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں.
وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث فضا علی نے اپنے پروگرام میں وینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے بہت ناراض ہوں وینا۔ میں تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی ہوں۔ تم وینا ملک ہو یا جو بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو کیونکہ تم وینا ہو، پھر یہ متنازع ریلز بنانے کی ضرورت کیوں ہے آپ کو؟
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ بھی یونہی ویڈیوز نہ بناؤ۔ تم ایک برانڈ ہو۔ یہ محبت نہیں ہے۔ نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا محبت نہیں ہے۔ میں یہ کبھی وینا ملک کےلیے نہیں چاہوں گی، اور میں تمہاری اہمیت جانتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ تم کسی لڑکے کے ساتھ ریلز بنا رہی ہو، شیشہ پی رہی ہو وغیرہ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔
اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔ لیکن فضا کے بار بار اصرار کے باوجود وینا نے اس نوجوان کے ساتھ ’’خاص تعلقات‘‘ کا اعتراف نہیں کیا۔
یاد رہے کہ وینا ملک اپنے مختلف اسکینڈلز اور بے باک باتوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور آج کل اپنے منیجر کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں وینا ملک کا متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں انھیں ذو معنی گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.