ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والد کی جدائی کے باوجود عاطف اسلم کی جاندار پرفارمنس, ویڈیو وائرل

والد کی جدائی کے باوجود عاطف اسلم کی جاندار پرفارمنس, ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے غم کے باوجود کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ جشنِ آزادی کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دے کر لاکھوں دل جیت لیے۔

گزشتہ شب سندھ حکومت کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں "معرکۂ حق" اور یومِ آزادی کی مناسبت سے عظیم الشان کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی۔جس میں عاطف اسلم سمیت راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، خماریاں اور طفیل سنجرانی نے بھی پرفارم کیا۔ 

  تاہم والد کے انتقال کے باوجود گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے دم دار پرفارمنس پیش کی۔

عاطف اسلم کے والد، سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم کا انتقال 12 اگست کو لاہور میں ہوا، تاہم عاطف اسلم نے ذاتی غم کو پسِ پشت ڈال کر اپنے پیشہ ورانہ وعدے کو نبھایا اور کنسرٹ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ ایسی پرفارمنس دی کہ حاضرین جھوم اٹھے۔ گلوکار کو داد دیتے ہوئے شائقین نے عاطف اسلم کو اصلی ہیرو قرار دے دیا۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور شاندار آتش بازی سے کیا گیا، جس نے پورے اسٹیڈیم کو روشنیوں اور خوشیوں سے بھر دیا۔

 واضح رہے کہ مایاناز گلوکار عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم 12 اگست کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ عاطف اسلم کے والد، چوہدری اسلم ایک ریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ تھے جنہیں بیٹے کی کامیابی پر ہمیشہ فخر رہا۔ ان کے انتقال کی خبر کے باوجود عاطف کی حاضری اور پرفارمنس نے انہیں مداحوں کے دلوں میں مزید بلند مقام پر پہنچا دیا۔