ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کل  مقامی تعطیل کا اعلان

 کل  مقامی تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہوگی۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جس کے تحت تمام سرکاری شہری ادارے بند رہیں گے ۔ایم سی ایل، ایل ڈی اے ، ٹیپا واسا،پی ایچ اے ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، روڈا،ایل ڈبلیو ایم سی، زونز میں چھٹی ہوگی۔سول سیکرٹریٹ اور ماتحت اداروں میں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  رواں ہفتے کچھ اداروں میں 4 چھٹیاں ہیں کیونکہ جمعرات کو آج 14 اگست ہے، جمعہ کو  حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل چھٹی اس کے بعد ہفتے کو بھی کچھ ادارے بند رہتے ہیں جبکہ اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔