ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار  

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار  
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا  ہونے کے بعد پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو حراست میں رکھنے کے آرڈرز کی میعاد پوری ہونے پر رہا کیا گیا،  دوسری جانب ‏نیب نے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی نیب کیس میں گرفتاری ڈال دی ، نیب لاہور کی  ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز  الٰہی کو لے کر سیشن کورٹ پنڈی پہنچ گئی ، چودھری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ لے کر لاہور منتقل کیا جائے گا ،پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کے سامنے پیش کیا جائے گا،نیب راولپنڈی کی پراسیکویشن ٹیم راہداری ریمانڈ پر دلائل دے گی،نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود راہداری ریمانڈ پر دلائل دینگے،راہداری ریمانڈ منظور ہونے پر پرویز الہٰی کو لاہور بھیجا جائے گا،سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نیب لاہور کی ٹیم کی معاونت کر رہے ہیں۔