ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو م آزادی کے مو قع پر ا سٹیٹ بینک میں پر چم کشا ئی کی تقر یب

یو م آزادی کے مو قع پر ا سٹیٹ بینک میں پر چم کشا ئی کی تقر یب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  یوم آزادی پر اسٹیٹ بینک میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آج جدید ترین بینک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کااسٹیٹ بینک کے قیام میں کلیدی کردار رہا، قائد علالت کےباوجوداسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

 گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ زری پالیسی بنانے اس پر عمل کرنے میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ  پاکستانی معیشت پر مشکل وقت رہا، آئی ایم ایف پروگرام سے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے دوران خطاب  بتایا کہ ڈیجیٹل بینکاری پر 5 لائسنس جاری کئے ہیں۔