پاکستانی عوام کا ایک اور رومانس ختم 

پاکستانی عوام کا ایک اور رومانس ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چالیس سال تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے والا المعروف سوزوکی ڈبہ کمپنی نے بنانا بند کردیا ، ذرائع کے مطابق سوزوکی ڈبے کی جگہ 660 سی سی سوزوکی ایوری متعارف کرایا جائے گا۔

 1980 کے عشرے میں لانچ ہونے والی سوزوکی ڈبہ یا کیری ڈبہ پاکستان کی متوسط طبقے کا ایک خواب یا رومانس ہوا کرتا تھا اور کاروباری فیملیاں تو بالخصوص اس کے حصول کو اپنی بڑی کامیابی گردانتی تھیں۔ گھر کی سواری بھی اور دکان کی بوجھ ڈھونے والی گاڑی کے طور پر ملٹی پرپز وہیکل کی مقبولیت خیبر سے کراچی تک تھی ۔ سوزوکی بولان کے بند ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں ایئر بیگز موجود نہیں جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال کے آخر تک (18 ماہ کی چند مستثنیات کے ساتھ) ہر نئی بننے والی گاڑی میں ایئر بیگ لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔

 تاہم سوزوکی کمپنی نے اسے بند کرنے کاباقاعدہ اعلان تو نہیں کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی پروڈکشن بند کردی گئی ہے اور اس کی جگہ سوزوکی ایوری متعارف کرایاجارہا ہے جو فرنٹ انجن گاڑی ہے۔ فرنٹ وہیل ڈرائیو اس گاڑی کی گیارہویں جنریشن 2005 میں جاپان میں متعارف کرایا گیااس گاڑی میں بھی بولان کی طرح سلائیڈنگ دروازے ہوتے ہیں اور بالکل اسی طرح کی چوکور نما شکل میں یہ گاڑی تیار کی جاتی ہے۔40 لیٹر پیٹرول ٹینکی کے ساتھ ایوری فائیو سپیڈ مینوئل اور آٹومیٹک میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی فیول ایوریج 20 سے 24 کلومیٹر فی لیٹر تک کلیم کی جاتی ہے۔ 

Suhail Ahmad

Senior content editor