شیخ رشید نے مریم نواز کی نیب پر پتھراؤ کی وجہ بتادی

شیخ رشید نے مریم نواز کی نیب پر پتھراؤ کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) وزیر ریلوے شیخ رشید بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے، لاہور ریلوے سٹیشن پر ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار نے استقبال کیا۔ شیخ رشید نے لاہور ریلوے سٹیشن پر جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

ڈپٹی ڈی ایس شاہد ملک، ڈی سی او شیریں حنا، ڈی ٹی او بشری رحمان بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور پہنچنے پر یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہے، ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے ہیں، عثمان بزدار پر الزام نہیں لگا اور  کیس کی انکوائری ہورہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نیب پر پتھراؤ کرکے اپنی زمینوں سےتوجہ ہٹائی ہے، آزادی کا دن پوری قوم کو مبارک ہو، عمران خان کے تین سال مکمل ہونے ملک معاشی طور پر مظبوط ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، کشمیری بھائیوں کی جد وجہد کامیاب ہوگی۔ اب یو پی، سی پی اور بہار میں رہنے بھارتی مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔