عیشہ خان:یوم آزادی کے حوالے سے کیمپ جیل میں موسیقی کی تقریب،حمیرا ارشد ، انور رفیع نےملی نغمے گائے، جشن آزادی کے موقع پر120 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔یوم آزادی،سرکاری اداروں میں شاندار تقریبات کا انعقاد
سٹی 42 کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں کیمپ جیل میں منعقدہ تقریب میں قیدیوں کیلیے موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ حمیرا ارشد، انور رفیع نے اپنی آواز کا جادو بکھیرا، تقریبب میں آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ، ڈی آئی جی ملک مبشر، سپرنٹنڈنٹ اصغر مبین سمیت دیگر نے شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ قیدی بھی اس معاشرے کاحصہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی اچھی تربیت کر کے انہیں مہذب شہری بنایا جائے۔ قیدیوں نے ہاتھوں میں جھنڈے لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ جشن آزادی کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث 120 قیدیوں کو رہا بھی کیا گیا۔