ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نشتر کالونی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل 

 نشتر کالونی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  نشتر کالونی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل  ہوگئی ۔

 پولیس کے مطابق 45 سالہ کوثر بی بی کو شوہر نزیر نے چھری کے وار سے قتل کیا۔جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ ہے،ملزم موقع سے فرا ر ہوگیا ، شواہد کی مدد سے تلاش کی جا رہی ہے۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او کاہنہ کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔