ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر غور

پاکستان اور قطر کے مابین تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

قطر میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان اور قطر کے مابین تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

وزیر مملکت وجیہہ قمر کی قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر سے سفارت خانے میں اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن  میں شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

دونوں ممالک کے درمیان طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگراموں کو وسعت دی جائے گی۔پاکستانی نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی غور کیا گیا ۔ 

نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید ہنر سکھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ تعلیمی اداروں کے مابین روابط اور استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔