ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجاج کرام کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت کامفت سعودی سم کارڈ دینے کا فیصلہ

حجاج کرام کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت کامفت سعودی سم کارڈ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:حجاج کرام کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت  نے حجاج کرام کومفت سعودی سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی عرب میں استعمال کے لیے سم کارڈ بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا،40 دن قیام پر 600 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا ملے گا۔

 شارٹ پیکیج والوں کو 300 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا ملے گا،منٹس کال کرنے اور کال وصول کرنے دونوں کے لیے استعمال ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حاجی حکومت سے ملنے والی سم کے علاوہ کوئی اور نہ خریدیں،ایک پاسپورٹ پر ایک ہی سم جاری کی جائے گی،
دوسری سم خریدنے کی صورت میں سرکاری سم بند ہو سکتی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ موبائل کا ریچارج کوڈ حاجیوں کی رہائش بلڈنگ کاؤنٹر میں دستیاب ہوگا،بیلنس ختم ہونے پر معاوضہ دے کر ریچارج کرایا جا سکتا ہے۔