سعید احمد: مشرقی وسطی میں بدلتی صورتحال کے باعث مسافروں نے سفر کم کر دیا ہے مسافروں کی کمی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظردس پروازیں منسوخ کر ہو گئیں ہیں۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہورسے کویت، بحرین، دوبئی، شارجہ ،جدہ اور ابو ظہبی جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ پشاور سے شارجہ ،ابو ظہبی، فجیرہ اور دوبئی کی 7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے دوبئی، جدہ ، بحرین، شارجہ اور مسقط عمان کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے استنبول، دمام ،شارجہ ،نجف اور بحرین کی 9 پروازیں اُڑان نہ بھر سکیں اسی ہی طرح ملتان سے بھی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔