ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی پہچان ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب

ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی پہچان ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنسنگ مہمات میں تیزی کر دی ہے، جس کا مقصد محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر مؤثر اقدامات جاری ہیں، جبکہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور ون وے کی خلاف ورزیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے تحت 10 ہزار سے زائد لیکچرز، سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس دوران شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور پبلک ایڈریس سسٹم کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 50 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ان مہمات کے مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ اربن ایریاز میں مہلک ٹریفک حادثات میں 23 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون وے کی خلاف ورزی جیسے خطرناک عوامل سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی پہچان ہے، جبکہ محفوظ شاہراہیں اور بہتر ٹریفک روانی شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔