ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2024 میں 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ

 2024 میں 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : سال 2024 میں 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے 
ایس ایس ڈی او کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ملک بھر میں یومیہ 21 بچے تشدد کا نشانہ بنے، سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی بچوں کیساتھ ہونیوالے واقعات کی رپورٹ جاری کردی گئی ،تشدد کے واقعات کے باوجود زیادہ تر کیٹیگریز میں سزا کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی،ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس ڈی او نے یہ تمام ڈیٹا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے ذریعے سے حاصل کیا،جنسی زیادتی کے 2954، اغوا کے 2437 واقعات رپورٹ ہوئے،جسمانی تشدد کے 683، بچوں کی سوداگری کے 586 واقعات رجسٹرڈ ہوئے،چائلڈ لیبر کے 895، کم عمری کی شادی کے 53 واقعات رپورٹ ہوئے،بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے نسبتاً صورتحال بہتر رہی،کم عمری کی شادی کے مقدمات میں کسی کو بھی سزا نہیں سنائی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثرعباس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں صرف وہ کیسز شامل ہیں جو رپورٹ ہوئے،