ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ پر 4 منزلہ پلازہ میں اچانک آگ بھڑ اٹھی، قیمتی سامان جل گیا

ملتان روڈ پر 4 منزلہ پلازہ میں اچانک آگ بھڑ اٹھی، قیمتی سامان جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ملتان روڈ پر 4 منزلہ پلازہ میں آگ بھڑکنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
 ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ سوڈیوال سٹاپ کے قریب پیش آیا۔جہاں 4 منزلہ پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لیڈیز ہینڈ بیگ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔

 آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پانچ فائر وہیکلز اور 20 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی ۔ جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔