عابد چودھری:قصورسےاغواہونیوالی جواں سالہ لڑکی کاڈراپ سین،1 ملزم گرفتار، ڈولفن شیراکوٹ نےنیازی اڈاسےلڑکی کوبازیاب کروالیا، اغوا کی کوشش ناکام بنائی دی گئی۔
ترجمان ڈولفن کےمطابق شمعون نامی ملزم نے2روزقبل قصور، راجہ جھنگ سےلڑکی کواغواکیاتھا، بچی کےاغواکامقدمہ518/25 تھانہ راجہ جھنگ قصورمیں درج ہے۔
ڈولفن ٹیم نےسٹاپ اینڈسرچ کےدوران مشکوک رکشہ سےدونوں کوحراست میں لیا، ڈولفن ٹیم نےاروت مسیح کےوالدین کوقصورمیں بچی کی بازیابی بارے مطلع کر دیا، ملزم شمعون و اروت مسیح کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا۔