ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات، مفت ٹریکٹر دیے گئے: مریم نواز

 کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات، مفت ٹریکٹر دیے گئے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا بیساکھی پر خصوصی پیغام، کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں ، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے،مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔

 نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طورپر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔