پی ٹی آئی نے پنجاب میں جلسوں کیلئے کمیٹی بنا دی

 پی ٹی آئی نے پنجاب میں جلسوں کیلئے کمیٹی بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کا اعلان کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ  جلسوں کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشمل کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلسوں کیلئے تمام حکمت عملی کی ترتیب دے گی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ کمیٹی میں ریحانہ ڈار،مہربانو قریشی،زرتاج گل،سیمابیہ طاہر، کنول شوذب شامل ہیں۔  حافظ حامد رضا،مونس الہی،میجر طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم،ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ 

کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،ذلفی بخاری،زین قریشی،احمد چھٹہ،ملک احمد خان بچھڑ،معین قریشی،میاں اسلم اقبال، شوکت بسرا،شبیر قریشی،عون عباس بپی ،رائے حسن نواز ،مہر عبدالستار،اعجاز منہاس،شاداب جعفری،زبیر نیازی شامل ہیں۔