سہیل شوکت بٹ کی عید ملن پارٹی، ایاز صادق کی شرکت

Speaker Ayaz Sadiq, Suhail Shokat Butt, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خصوصی شرکت کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی، عید کی مبارکباد دی۔  

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے ڈیرے پر ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں ووٹرز اور سپورٹرزکو ہمیشہ شامل کرتے ہیں،درحقیقت انہی کے ووٹ سے ہم اسمبلی میں جاتے ہیں ۔۔ آئندہ ہفتہ حلقے میں گزاروں گا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جو لوگ الیکشن ہار گئے وہ ہمیشہ واویلہ مچاتا ہےجو الیکشن ہارتا ہے وہ مانتا نہیں ۔۔ پاکستان کی خاطر ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔۔ پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاست وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھے
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت پر بیٹھنے کی آفر دی ہے۔۔ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی پالیسی بنانے جارہے ہیں جبکہ بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کی فلاح بہبود اولین ترجیح ہے