چھٹی کے روز موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کا تفریحی مقامات کا رخ

 چھٹی کے روز موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کا تفریحی مقامات کا رخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چھٹی کے روز موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ۔ 
مختلف پارکوں میں شہری فیملیز اور دوست احباب کے ہمراہ موسم کو انجوائے کرنے لگے۔ بچے جہاں جھولے لینے میں مگن وہیں بڑے چٹے بٹے کھابوں سے لطف اندوز ہونے لگے۔ 
بچے اور بڑے کشتی رانی سے بھی محظوظ ہونے لگے۔ 
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹی کا آخری روز ہے اس لیے بچوں کے ہمراہ موسم انجوائے کرنے آئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے، رم جھم کے ساتھ تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رم جھم نے لاہور کی ہواؤں کو پھر سے ٹھنڈا کر دیا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔