ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔

مے مسک کو غذائیت کی تحقیق میں مثالی شراکت کے باعث جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS) نے ڈائیٹیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔

ایلون مسک کی والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

Ansa Awais

Content Writer