ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن (ر) عارف نواز آئی جی ریلوے تعینات

کیپٹن (ر) عارف نواز آئی جی ریلوے تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعید احمد سعید ) دو مرتبہ آئی جی پنجاب تعینات رہنے والے گریڈ بائیس کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا۔        

تقرری کے منتظرگریڈ بائیس کے افسر کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی ریلوے تعیناتی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

پچھلے چند ماہ سے وہ تقرری کے منتظر تھے اور آئی جی ریلوے کی سیٹ بھی مہر مشتاق کے تبادلے کے بعد خالی تھی جبکہ ڈی آئی جی ریلوے پولیس اظہر رشید کو آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

واضح رہے حکومت نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کو  تبدیل کرکے ان کی جگہ شعیب دستگیرکو  آئی جی پنجاب تعینات کیا تھا۔ گزشتہ دو سال کے دوران بزدار حکومت نے چار آئی جی تبدیل کیے۔ کیپٹن (ر)عارف نواز، امجد جاوید سلیمی، محمد طاہر، سید کلیم امام تبدیل ہونیوالوں میں شامل ہیں جبکہ شعیب دستگیر بزدار حکومت میں پانچویں آئی جی پنجاب پولیس تعینات ہوئے ہیں۔               
کیپٹن (ر)عارف نواز  نے آئی جی پنجاب ہوتے ہوئے جرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر زور دیا۔