وزیراعظم عمران خان کی مدد کیلئےملکی و غیر ملکی کرکٹرز میدان میں آگئے

وزیراعظم عمران خان کی مدد کیلئےملکی و غیر ملکی کرکٹرز میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ملکی اور غیرملکی سٹار کرکٹرز وزیر اعظم پاکستان کے کوروناریلیف فنڈ کی سپورٹ کے لیے میدان میں آگئے، محمد حفیظ، شعیب ملک ، وسیم اکرم اور ڈیرن سیمی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی وزیر اعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ کی حمایت کے لئےمیدان عمل میں آکر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ قومی و بین الاقوامی کرکٹرز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شیزا اکرم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہےکہ وہ بڑھ چڑھ کر ریلیف فنڈز میں حصہ لیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی وہ بھرپور طریقے سے اپنے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس کڑے وقت میں قوم کا ساتھ دیں۔

سابق اور موجودہ سٹارکرکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا مشکل صورت حال کا شکار ہے، اس لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کا ساتھ دیناچاہئے۔

گزشتہ روز شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer