ویب ڈیسک: نوجوان آل راؤنڈر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آل راؤنڈر رضا اللہ کو ٹیم میں بطور فاسٹ بولر شامل کیا گیا تھا، تاہم دوسری اننگز میں انہوں نے 81 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچایا اور اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا نوجوان کرکٹر نے 9 چھکوں کی مدد سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
اُنہوں نے محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ کیلئے 121 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2008 میں ڈیبیو ٹیسٹ میں 9 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔
رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانے اور نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔