عابد چودھری:بادامی باغ میں رشتے کے تنازع پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 23 سالہ نوجوان فرمان کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں اس کا دوست بادشاہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔