ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں میں کرپشن کی شکایات پر کارروائی، متعدد افسران و اہلکار گرفتار

سرکاری محکموں میں کرپشن کی شکایات پر کارروائی، متعدد افسران و اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف مہم جاری ہے، جس کے تحت شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فعال کی گئی ہیلپ لائن 1350 پر صرف 10 روز کے دوران 2 ہزار 700 سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں سے 1705 درخواستوں کو حل کیا جاچکا ہے جبکہ 903 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔ شکایات میں پولیس، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، ریونیو اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق شہریوں کی شکایات پر کارروائی کے نتیجے میں متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔