ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری سنا دی، اداکارہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشی کا اعلان کیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، ’’ہم منصوبے بناتے ہیں لیکن پھر اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔‘‘
ماہرہ خان کے اعلان کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جبکہ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکارہ مایا علی نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر ’’ماشاءاللہ‘‘ لکھتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کے لیے بے حد خوش ہیں اور دل سے ڈھیروں دعاؤں اور بہت سارے پیار کا اظہار کیا۔
اداکارہ صبور علی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے منصوبے ہی ہمیشہ انسانوں کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔
ماہرہ خان کی پوسٹ پر اداکارہ یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹس کرکے خوشی کا اظہار کیا اور ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔