ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے : لاہور آنے والی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار، ایک ملزم گرفتار

مریدکے : لاہور آنے والی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار، ایک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مریدکے میں گھریلو جھگڑے کے بعد لاہور آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور نے اغوا کرکے اپنے دوست کے گھر پہنچا دیا، جہاں خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر یرغمال بنایا گیا اور دو ملزمان نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کو اغوا کرکے اپنے دوست حنیف کے گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ اس کے جاتے ہی ملزم حنیف نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ دیا اور بعد ازاں اپنے دوست کریم کو بھی وہاں بلا لیا۔ دونوں ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے موقع ملنے پر 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی، جس پر شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کریم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اسے بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔