ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: پولیس اہلکار پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرتے ساتھیوں سمیت گرفتار

ہربنس پورہ: پولیس اہلکار پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرتے ساتھیوں سمیت گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پولیس اہلکار کی جانب سے پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل طلحہ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہربنس پورہ میں پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرنے گیا تھا۔

لیڈی سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل طلحہ کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 600 پتنگیں اور 40 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل طلحہ گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ویمن ریس کورس میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔