افشاں رضوان:لاہور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ گیس کی بندش کے باعث شہریوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، جبکہ مہنگی ایل پی جی خریدنا بھی عام شہری کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مجبوراً ایل پی جی خریدنا پڑ رہی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
صارفین کے مطابق ایک طرف گیس کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں تو دوسری جانب مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔