ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے لاہور میں بڑا انتظام، 2496 پولیس اہلکار تعینات

گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے لاہور میں بڑا انتظام، 2496 پولیس اہلکار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر دعائیہ تقریبات کے موقع پر لاہور بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے جبکہ شہر میں سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 2496 پولیس افسران اور جوانوں کو گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ سپروائزری افسران چرچ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کینٹ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گرجا گھروں کا دورہ کیا اور داخلی راستوں، تعینات نفری اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعائیہ تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد سے اپیل کی کہ سکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔