ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا وار، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

مہنگائی کا نیا وار، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹا بھی مہنگا ہوگیا، جیکب آباد میں آٹے کی قیمت میں اچانک نمایاں اضافہ ہونے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

جیکب آباد میں آٹے کی فی کلو قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 40 کلو آٹے کا تھیلا بھی 4 ہزار روپے سے مہنگا ہوکر 5 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے غریب طبقے کے لیے زندگی مزید دشوار کردی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی لانے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔