وقاص احمد:لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ٹک ٹاک پر ہونے والی دوستی کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شہریار کی ردا نامی خاتون سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔ ملزم نے خاتون کو رات گئے ملتان چونگی سے مدینہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر بلایا۔
پولیس کے مطابق شہریار کسی بہانے سے گھر سے باہر چلا گیا، جہاں موجود ملزم سہیل نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق سہیل نے خاتون پر تشدد بھی کیا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم سہیل کی تلاش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔