ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت جاری

دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:لاہور میں دودھ اور دہی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی نہ بنائی جاسکی، اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت ہونے لگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دہی بھی اوپن مارکیٹ میں 260 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران سرکاری نرخوں پر دودھ اور دہی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کریں اور گراں فروشی کا سدباب کیا جائے۔