ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے سابق رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی، واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
جمال صدیقی کے مطابق چوری ہونے والی گاڑی ان کے بھائی ظہیر الدین کے زیر استعمال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائی ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد واپس آیا تو پارکنگ سے گاڑی غائب تھی۔
سابق ایم پی اے کے مطابق واقعے کے بعد ان کے بھائی ظہیر الدین نے زمان ٹاؤن تھانے میں گاڑی چوری کی درخواست جمع کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔