فاران یامین:لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم راشد سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا شوقین تھا اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔
مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔